| ان کی الفت میں دیوانگی چاہیے |
| قلب تاریک میں روشنی چاہیے |
| ہر عمل ان کی سنت کے تابع رہے |
| زندگی بر یہی بندگی چاہیے |
| یاد احمد میں گزریں مرے رات دن |
| اے خدا مجھ کو یہ زندگی چاہیے |
| نوکرِ آل اطہار بن کے رہوں |
| آل سے ایسی وارفتگی چاہیے |
| میرے دل میں نہیں سروری کی طلب |
| دل میں عشقِ نبی و علی چاہیے |
| اے خدا آرزوئے عتیق ہے یہ |
| راہ حق کی مجھے آگہی چاہیے |
معلومات