| کہنا چاہتا ہوں ہنسی اپنی سنا دے اک بار |
| وہ جو چاہے تو ابھی جھرنا بہا دے اک بار |
| قہر ہی قہر تو ویسے بھی ہیں رقصاں ہر سو |
| حشرِ ساماں سے کہو حشر اٹھا دے اک بار |
| بات جو دل سے نکلتی ہے لبوں تک نہیں آتی |
| ہو جو ممکن تو سبھی پردے گرا دے اک بار |
| کب سے پیاسا ہوں اسی مے کا بتاؤں کیسے |
| اپنی مدھ سے بھری آنکھیں اٹھا دے اک بار |
| گرگ ہی گرگ نما ہم نے تو دیکھے ہر سو |
| نام ہی نام ہے بستی کا جلا دے اک بار |
معلومات