آپﷺ کی بارگہ میں ہے حاضر یہ دل
نعمتیں دو جہاں کی گئیں اس کو مل
نور دل میں مرے ہو رہا منتقل
نور سے ہو رہا یہ سدا منفعل
نور سے ہو رہا ہے یہ دل مشتعل
نور کے جلووں پر ہے یہ دل مشتمل
باغِ الفت میں رہتا ہے دل مُسْتَقِل
آپﷺ سے عشق کا ہے گیا پھول کھل
آپﷺ کی یاد ہے قلب سے متصل
دل جواں ہے اگرچہ ہے تن مُضْمَحِل
آپﷺ کا میرے دل پر ہے نورانی ظل
دل کو بھٹکا نہ پائے کوئی مُستَدِل
آپﷺ ہیں سارے انسانوں کے غم گسل
فیض سے ہوگئے سب کے دل مُنْدَمِل

0
2