| ہوئی جو مصطفی سے وہ محبت کام آئے گی |
| نبی کی آل سے تیری مودت کام آئے گی |
| اندھیری قبر میں وحشت سے گھبرائے گا جب مومن |
| درودِ پاک کی کثرت تلاوت کام آئے گی |
| وہاں حسب و نسب اور مال و زر دیکھا نہ جائے گا |
| فقط محبوب سے سچی عقیدت کام آئے گی |
| قدم یہ ڈگمگائیں گے گزرتے وقت جب پل سے |
| محمد سے وفاداری اطاعت کام آئے گی |
| عتیق ان کے در اقدس کا تو ادنی گدا بن جا |
| یقینا رحمت عالم کی وسعت کام آئے گی |
معلومات