| خود پہ ہر چیز کو حرام کیا |
| تیری الفت میں ایک کام کیا |
| ہم فنا ہو گئے محبت میں |
| لوگ کہتے ہیں ہم نے نام کیا |
| خیریت پوچھنے کا جی چاہا |
| تم نے جس لہجے میں سلام کیا |
| ہونٹ خاموش تھے پر آنکھوں نے |
| کیسے آہنگ میں کلام کیا |
| لوگ مرنے لگے محبت میں |
| ہم نے جینے کا اہتمام کیا |
معلومات