| سانس کا پیشہ کر سکتے ہو |
| کیسے ایسا کر سکتے ہو |
| وہ جیسا اُس کی خواہش ہے |
| مُجھ کو ویسا کر سکتے ہو |
| میرا تو بس نام آدم ہے |
| مُجھ کو سجدہ کر سکتے ہو |
| یہ رات کتنی سچی ہے |
| اس کو جوٹھا کر سکتے ہو |
| جو ہم کو اچھے لگتے ہیں |
| ان کو اچھا کر سکتے ہو |
| اب اور کیا کیا بتلاؤں میں |
| بس وہ میرا کر سکتے ہو |
| یہ جیون بڑا ہی میلا ہے |
| اس کو اُجلا کر سکتے ہو |
| میرے کاندھے پہ جو ہیں فرشتے |
| ان کا جھگڑا مٹا سکتے ہو |
| دوزخ کے پچھلے آنگن میں |
| مُجھ سے ملنے آ سکتے ہو |
| سچا وعدہ کر کے کوئی |
| جھوٹا وعدہ نبھا سکتے ہو |
معلومات