دلدارِ رحمٰں میرے ہیں سلطاں |
سرکارِ ذیشاں میرے ہیں سلطاں |
ہستی تھی بے کل ایسے باشندے |
راحت کا ساماں میرے ہیں سلطاں |
کب مانگوں جنت کب اس کے غلماں |
حزنِ کا درماں میرے ہیں سلطاں |
ہیں سدرہ سے آکے قصرِ دنیٰ میں |
رب کے یہ مہماں میرے ہیں سلطاں |
ہادیٔ کامل قرآں کے حامل |
نبیوں کی یہ شاں میرے ہیں سلطاں |
ہیں نورِ ایماں برہانِ یزداں |
ناطق یہ قرآں میرے ہیں سلطاں |
پیارے یہ ہادی داتا ہیں میرے |
یہ نورِ یزداں میرے ہیں سلطاں |
جو کر دیں منور ہیں ہستی کے سرور |
پکا ہے ایماں میرے ہیں سلطان |
محمود جنت تیری جن کا در ہے |
وہ فیضِ رحمٰں میرے ہیں سلطاں |
معلومات