| پانی سے کبھی آگ کا رشتہ نہیں ہوگا |
| تم بھی مجھے چاہو کبھی ایسا نہیں ہوگا |
| جو شخص بزرگوں کی نہیں کرتا ہے تعظیم |
| کیا زندگی میں وہ کبھی بوڑھا نہیں ہو گا |
| مل تو تمہیں جائیں گے بہت چاہنے والے |
| لیکن کوئی مجھ جیسا دوانہ نہیں ہوگا |
| جس شخص کو آجا ۓ گا حالات سے لڑنا |
| وہ پھر کبھی حالات کا مارا نہیں ہوگا |
| جس پیڑ کو بچپن سے ہی سینچا نہ گیا ہو |
| اس پیڑ میں پھل ہو بھی تو عمدہ نہیں ہوگا |
| تو چھوڑ کے جائے گا، مرا فیصلہ بھی سُن |
| کوچے میں ترے پھر مرا جانا نہیں ہوگا |
معلومات