| مجھ کو دی آواز سنائی | 
| تحفے لایا گاموں بھائی | 
| پیارا سا اِک چاند ہے بھیا | 
| میں نے خاص شبیہ بنائی | 
| دل چاہے تو سادہ بھی ہیں | 
| ہر اِک میں کی گیس بھرائی | 
| ڈوری ساتھ میں باندھ کے دوں گا | 
| اچھے سوت کی میں نے لائی | 
| جلدی ، جلدی آ کر لے لو! | 
| دام مناسب ہے رے بھائی | 
| قریہ ، قریہ پھرتے رہنا | 
| کرتا ہوں میں خوب کمائی | 
| اِس سے بہتر اور کہیں پر | 
| دے گا نہ کوئی مال دِکھائی | 
| آج ہے موقع خوب سمیٹو! | 
| کب جانے! پھر قسمت لائی | 
    
معلومات