| بات تو دل کی کیوں نہیں کرتا |
| پیار کرتا ہے جو نہیں ڈرتا |
| مان لے تجھ کو بھی محبت ہے |
| جھوٹ رخ پر تیرے نہیں سجتا |
| ہر زمانے کا یہ وطیرہ ہے |
| دو دلوں کی کوئی نہیں سنتا |
| جبر و اکرہ سے چھین لیتے ہیں |
| پیار فرہاد کو نہیں ملتا |
| ڈھونڈ لو تم کو مل ہی جائے گا |
| آج وہ کیا ہے جو نہیں بکتا |
| بکنے والا ہے بک ہی جائے گا |
| وہ بھی بکتا ہے جو نہی بکتا |
| اس زمانے میں کھوٹہ سکہ ہے |
| تو علی اس لیے نہیں چلتا |
| علی عمران |
معلومات