| جو سب ہیں خود میں پارسا تو گرد و گرد کون ہے |
| سبھی کنول جو بن گٕے تو پھر یہ کرد کون ہے |
| نہ دشمنی رہی کبھی نہ دوستی کسی سے بھی |
| تو کیا خبر بہار کی یہ بادِ زرد کون ہے |
| ہیں لوگ مطلبی یہاں کہ مطلبی جہان ہے |
| یہاں کسی کے درد میں شریکِ درد کون ہے |
| نقاب میں جو چھپ گٕے کسے خبر ہے کون کیا |
| کہ کون ہے ضرر رساں تو لاجورد کون ہے |
| محبتوں پہ آج تہمتیں لگیں تو کس طرح |
| لڑا ہے عشق کے لیے وہ خود نبرد کون ہے |
| ہے علم جس کو عشق کا ادب سکھإے عشق کے |
| تو کون ہے وہ رہنما وہ رہ نورد کون ہے |
معلومات