| منزل کو عبور تیزرو کر |
| فیروزی کا جشن کو بکو کر |
| ہر وقت نہ ہو زباں درازی |
| قابو یہ مزاج تندخو کر |
| یکسوئی سے جائزہ ذرا لے |
| "کھوئی ہوئی شئے کی جستجو کر" |
| ناگفتنی کا شکار مت بن |
| ہر بات میں کچھ نہ گومگو کر |
| درکار قرینہ ہے ادب میں |
| پانے کی اسے تو آرزو کر |
| پیدا ہو سلیقہ اپنے اندر |
| شائستہ سبھوں سے گفتگو کر |
| بھر جائے دلوں میں جزبے ناصؔر |
| کچھ ایسا کلام روبرو کر |
معلومات