| علی کے لاڈلے نانا کی جان لکھتے ہیں |
| حسین ابن علی ہیں مہان لکھتے ہیں |
| بہت لکھی گئی نظمیں غزل قصیدے اب |
| غم و علم کی چلو داستان لکھتے ہیں |
| وہ کربلا کی زمیں اور وہ منظر شہداء |
| لرز گئے تھے یہ دونوں جہان لکھتے ہیں |
| وہ سارے لوگ یزیدی روش پہ ہیں قائم |
| وہ جن کو صاحبوں ہم حکمران لکھتے ہیں |
| زمین کرب و بلا بھی لہو لہو روئی |
| شہید ہو گئے جب خاندان لکھتے ہیں |
| شہید مرتے نہیں ہیں خدا بتاتا ہے |
| اسی لیے تو انہیں جاودان لکھتے ہیں |
| ہمارا نام بھی شبیر رکھ دیا ماں نے |
| سو اپنے آپ کو ہم کامران لکھتے ہیں |
معلومات