| میرے لبوں پہ یارو حق بات جب بھی آئی |
| سچ بولنے کی ہے پھر میں نے سزا ہی پائی |
| بنتی نہیں کچھ اپنی سلطانِ وقتِ کے ساتھ |
| میں طالبِ خدا ہوں، وہ طالبِ خدائی |
| رکھتا ہوں باب اپنا اس واسطے مقفل |
| داخل نہ ہو یزیدی یا پھر کوئی سبائی |
| زندانِ عشق کا اک مظلوم سا ہوں قیدی |
| دلبر ملا نہ ہی اے عاجز ملی رہائی |
معلومات