| بچپن کے وہ لمحے سارے یاد آئے بہت |
| مل کر جو بھی دن گزارے یاد آئے بہت |
| سب ہر قدم پر ہمارے ساتھ رہتے تھے جو |
| وہ جاں سے پیارے سہارے یاد آئے بہت |
| مل کر ہمارا بچھڑنا بھی مقدر میں تھا |
| ہم کو مقدر ہمارے یاد آئے بہت |
| لوگوں نے پتھر جو بھی مارے بھلا ہی دیئے |
| جو پھول اپنوں نے مارے یاد آئے بہت |
| جب لہروں کے درمیاں ہم ڈوبنے والے تھے |
| اس وقت ہم کو کنارے یاد آئے بہت |
معلومات