وہ جوانی جو پاک ہوتی ہے
کس قدر تاب ناک ہوتی ہے
تم مری زندگی نہیں بننا
زندگی کرب ناک ہوتی ہے
آپ کی شخصیت عجب ٹھہری
خاک ساری میں خاک ہوتی ہے
کامیابی نصیب ہے لیکن
آرزو پر تپاک ہوتی ہے
عشق میں تن ہی ٹوٹتا کب ہے
روح بھی چاک چاک ہوتی ہے
زندگی منہمک بدی میں ہو
پھر تہِ دستِ پاک ہوتی ہے
صحبتِ خوباں کی بدولت ہی
زندگی ٹھیک ٹھاک ہوتی ہے
آمنا سامنا تو ہوتا ہے
ان سے کب ٹوک ٹاک ہوتی ہے

7