| حق بات کے پرچم جب لہرائے گئے ہوں گے |
| کچھ لوگ زمینوں میں دفنائے گئے ہوں گے |
| سمجھائے گئے ہوں گے بہلائے گئے ہوں گے |
| کم ظرف جو ہوں گے وہ للچاۓ گئے ہوں گے |
| اس دشت و بیاباں میں وہ پھول جو بے رنگ تھے |
| تدریس کی خوشبو سے مہکاۓ گئے ہوں گے |
| پھر دن کے اجالے میں تعبیر نہیں ہو گی |
| پھر شب کو بہت سے خواب دکھلائے گئے ہوں گے |
| مغموم سے باطن میں چہرے پہ ہنسی ہو گی |
| تب جا کے کہیں مشفق کہلائے گئے ہوں گے |
معلومات