| یہ بیویاں تو فقط حکم ہی چلاتی ہیں |
| یہ شوہروں پہ ستم روز روز ڈھاتی ہیں |
| لگا کے منہ پہ یہ میک اپ سجیں پری کی طرح |
| جو دھو لیں منہ تو بنی بھوتنی ڈراتی ہے |
| خیال خوب فگر کا رکھیں نکاح تلک |
| مگر یہ بعد میں کیوں موٹی ہوتی جاتی ہیں |
| کبھی جو لے گئے شاپنگ، ان کو، یاد رہے |
| فضول چیزوں پہ خرچہ بہت کراتی ہیں |
| بہانہ کوئی جھگڑنے کا ان کو مل جائے |
| ہر ایک بات میں نندوں کو کھینچ لاتی ہیں |
| اگرچہ ہم تو تھے شادی سے پہلے طررم خاں |
| مگر یہ بیویاں تو خوب اکڑ مٹاتی ہیں |
| غلام جورو کے بن کر رہو تو اچھا ہے |
| یہ رانیاں ہی ہیں جو سارا گھر چلاتی ہیں |
معلومات