| نبی مرسلیں ؐ جیسا آیا نہیں ہے |
| رسولوں میں سردار ؐ دوجا نہیں ہے |
| شہ مصطفی ؐ سا جو اعلی نہیں ہے |
| "محمد ؐ سا دنیا میں دیکھا نہیں ہے" |
| شہ مجتبی ؐ کا نہ دل ہو یہ شیدائی |
| دلوں میں ہے دنیا پہ عقبی نہیں ہے |
| کرم شافع مذنبیں ؐ کا سدا ہو |
| بنا آپ ؐ کے بھی سہارا نہیں ہے |
| نہ سیرت پہ سرکار ؐ کی گر عمل ہو |
| کہیں گے وہ ؐ رب ﷻ سے شناسا نہیں ہے |
| پکڑ ہوگی بے فکری پر آخرت میں |
| رہیں سارے محتاط چارہ نہیں ہے |
| شرف امتی کا ملا ہم کو ناصؔر |
| ہمارے نبی ؐ سا دلارا نہیں ہے |
معلومات