جہالت اور نفرت ہے
کہاں کی یہ عبادت ہے
محمد رحمتِ عالم
جہاں پر ان کی شفقت ہے
عدو کو مارتے ہو کیوں
معافی ان کی سنت ہے
بغاوت ہے حسد کرنا
محبت میں اطاعت ہے
نہ جانے بدگماں ہو کیوں
ہمیں سب سے محبت ہے
ہمیں تو خوش گمانی کی
پیمبر سے ہدایت ہے
نہیں دل میں کہیں نفرت
فقط آقا کی چاہت ہے

0
3