| نظم: ییٹسؔ کی کتاب |
| کل رات ییٹسؔ کی کتاب |
| کھلی رہ گئی میز پر— |
| جہاں وہ دھیرے سے کہتا ہے: |
| "جب تم بوڑھی ہو جاؤ گی، |
| اور انگیٹھی کی مدھم آگ کے پاس |
| بیٹھ کے اونگھ رہی ہوگی، |
| تب چشمہ درست کر کے یہ ورق پلٹنا!" |
| چمکتے چہرے کے تو ہزار چاہنے والے ملتے ہیں، |
| مگر اس کتاب کے حاشیے پہ لکھا ہوگا— |
| کہ اک شخص ایسا بھی تھا |
| جس نے وقت کی دھول میں بدلتے |
| تمہارے چہرے کی جھریوں، |
| اور ان میں چھپے دکھوں سے بھی |
| اتنی ہی محبت کی تھی! |
معلومات