خالی خولی بات کرو گے؟
ماتم تم دن رات کرو گے؟
ہمت تم میں اور نہ اخوت
ثابت کیا اوقات کرو گے؟
جذبہ گر ہے تو کر کے دکھا دو
بس ذکرِ جذبات کرو گے؟
انجینیری تو کر ہی رہے ہو
کب دشمن کو مات کرو گے؟

0
8