اس طرح بات بدل لینے سے ۔ |
بات رہتی ہے جوں کا توں صاحب۔ |
غم میں ہوتی نہیں طلوعِ سحر۔ |
رات رہتی ہے جوں کا توں صاحب۔ |
ہم کو وہ لوگ،بھول جاتے ہیں ۔ |
بات رہتی ہے جوں کا توں صاحب۔ |
پیار کی بازی تو جیت جاتے ہیں۔ |
مات رہتی ہے جوں کا توں صاحب۔ |
اِک دِیا جٙل کے روز بجھتا ہے۔ |
رات رہتی ہے جوں کا توں صاحب۔ |
اب بھی اِک یاد تری ہے جو کہ۔ |
سات رہتی ہے جوں کا توں صاحب۔ |
سیّد ہادی حسن |
معلومات