میں سمجھتا تھا میرے ساتھ چلتے ہیں
کیا خبر ایسے لوگوں کی کہ جلتے ہیں
آپ سانپوں کو ڈھونڈو گے کہاں؟ دیکھو!
سانپ تو آستینوں میں بھی پلتے ہیں
ترکِ الفت سے ایسے بھی تو ہوتا ہے
تنہا سے رہنے والے ہاتھ ملتے ہیں
اچھا ہوتا ہے بچ بچ کے رہو اُن سے
جو بلا کی طرح سر سے بھی ٹلتے ہیں
کامران

0
2