| حبیب اللہ رسول اللہ حبیبی مصطفیٰ ہیں یہ |
| ضمیرِ دہر تاباں ہے جہاں بھر کی جِلا ہیں یہ |
| نبی آئے جمیلِ حق جمالِ دو جہاں سرور |
| ہوئی تکمیل نعمت کی امامِ انبیا ہیں یہ |
| فضائل میں نبی سارے خدا کے خاص بندے ہیں |
| جنہیں لولاک رب کہتا وہ ہی کن کی وجہ ہیں یہ |
| زمیں دیکھیں عرب والی جو ظلمت سے تھی پُر ساری |
| ورودِ جاں سے تاباں ہے نبی نورِ ہدیٰ ہیں یہ |
| کیا ہے دور دلبر نے جہالت کے اندھیروں کو |
| خلیل اللہ کے یہ موتی رسولوں کی دعا ہیں یہ |
| ہے حکمت سے بھرا رب نے جو قرآں آپ لائے ہیں |
| کریں روشن جو ہستی کو دلوں کی بھی ضیا ہیں یہ |
| کرو محمود یہ عرضی مدینے کا ملے گلشن |
| حزیں دل کی جو سنتے ہیں جنابِ مصطفیٰ ہیں یہ |
معلومات