| میرے بدن میں اے خدا جب تک یہ دم رہے |
| ہر آن کربلا کا مرے دل میں غم رہے |
| تیرے حضور یا خدا سر سجدہ ریز ہو |
| دل آستان سرورِ عالم پہ خم رہے |
| دنیا میں مجھ کو تو نے جو بخشیں ہیں عزتیں |
| روزِ جزا بھی اے خدا یونہی بھرم رہے |
| بہتر ہو میری آخرت ایسا بنا مجھے |
| ہر وقت تیری جستجو میں آنکھ نم رہے |
| بچتا رہوں گناہوں سے ہر وقت یا نبی |
| مجھ پر حضورِ والا نگاہِ کرم رہے |
| نظریں ہٹا عتیق تو دنیا کے رنگ سے |
| تیری نگاہ میں نبی کا بس حرم رہے |
معلومات