| چمن میں بن کے گلاب دلکش مہکنا ہوگا |
| ہر ایک گوشہ کو پر معطر بنانا ہوگا |
| سماں ہو پر کیف، پر حسیں، پرکشش سہانا |
| فضائے گلشن کو خوشبو سے ہی سنورنا ہوگا |
| بلا شبہ احتیاط راہوں میں ہے ضروری |
| "یہ زندگی اک سفر ہے رستہ بدلنا ہوگا" |
| سکون دل کاوشوں سے اپنے ہو سکے میسر |
| تلاش راحت میں الجھنوں سے گزرنا ہوگا |
| نفاق کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں گر ہم |
| انانیت کی روش سے پہلے مکرنا ہوگا |
| نہیں ہو مقصد فقط ہمارا نشاط جوئی |
| عظیم سونپا ہوا فریضہ سمجھنا ہوگا |
| سدھارنا گر معاشرت کو ہمیں ہے ناصؔر |
| دریدہ دہنی، مغالطہ سے نکلنا ہوگا |
معلومات