مبارک مرحبا خیرُ الوریٰ تشریف لے آئے
زمیں پر تاجدارِ انبیاء تشریف لے آئے
زمیں مہکی، فلک جھوما، ستارے جگمگاتے ہیں
جہاں میں آج محبوبِ خدا تشریف لے آئے
یتیموں بے سہاروں کو سہارا مل گیا واللہ
وہ رحمت کے امیں، شاہِ ہدیٰ تشریف لے آئے
گنہ گارو مبارک ہو، محمد ﷺ مل گئے ہم کو
شفیعِ مجرماں، مشکل کشا تشریف لے آئے
عتیق اپنے خدا کی نعمتوں کا خوب چرچا کر
تری بخشش کے ضامن مصطفی تشریف لے آئے

2