| مجھ کو دیکھنے والی آنکھیں |
| چاہت سے ہیں خالی آنکھیں |
| اِک دِن پتھر ہو جائیں گی |
| رستہ دیکھنے والی آنکھیں |
| اّس کے ہونٹوں پر جو تِل ہے |
| کرتی ہیں رکھوالی آنکھیں |
| میرے خوابوں میں آتی ہیں |
| سبز سنہری کالی آنکھیں |
| دل نے اک طوفان اُٹھایا |
| آنکھوں میں جب ڈالی آنکھیں |
| اّن آنکھوں میں دیکھ نہ پایا |
| رکھ کے ہاتھ چھپا لی آنکھیں |
| مانی سے کیا مانگ رہی ہیں |
| غم سے چُور سوالی آنکھیں |
معلومات