چشمِ امت پناہﷺ کی ہے
بات بس اک نگاہ کی ہے
جو اُٹھے تو بول اٹھیں پتھر
لکڑی دھڑکے سراپا دل بن کر
اور وہ نگاہِ جاں فزا روٹھ جائے گر
تو بد بختی امڈ کر آئے
کوئی "ابو حَکم" بھی ہو چاہے
صم بکم ہو کے رہ جائے
اور پھر زمانوں بھر ابو جہل کہلائے

0
103