بات اچھی تھی کہ بری لیکن
کس سلیقے سے گفتگو کی ہے
ہم نے سوچا محال شے کیا ہے
اور پھر تیری آرزو کی ہے
ہم اسی شغل میں رہے مشغول
یافتہ شے کی جستجو کی ہے

0
2