حبیبِ الہ ہیں سخی مصطفیٰ
شہنشاہِ والا رسولِ خدا
سدا ہے جو دل میں یہی ذات ہے
دیا دینِ حق جس نے سوغات ہے
ملا اُن کو مولا سے عالی مقام
محمد لکھا عرشِ اعظم پہ نام
وہ ہیں وجہہ ہستی خدا نے کہا
گراں جن کو تحفے میں کوثر ملا
کرے ذکر اونچا نبی کا خدا
جو ہیں جانِ رحمت شہے دو سریٰ
نبی پیارے آقا شفیعِ امم
جو کرتے ہیں انسان کے دور غم
امامِ رسل ہیں رسولِ خدا
ہیں محمود رتبے نبی کے عُلیٰ

0
6