| کوئی اتنا برا نہیں ہوتا |
| وقت بس ایک سا نہیں ہوتا |
| پھر بھی اک راستہ تو ہوتا ہے |
| جب کوئی راستہ نہیں ہوتا |
| حادثوں کے سبب پہ غور کرو |
| بے سبب حادثہ نہیں ہوتا |
| وِرد کرتا ہوں مَیں مسیحا کا |
| مُجھ میں جب حوصلہ نہیں ہوتا |
| فاصلے اور بڑھنے لگتے ہیں |
| جب کوئی فاصلہ نہیں ہوتا |
| مَیں ترے رابطے میں رہتا ہوں |
| خود سے جب رابطہ نہیں ہوتا |
| مانی وہ بے وفائی کرتا پِھر |
| گرچہ پہلے کہا نہیں ہوتا |
معلومات