| مقتل بھی نیا قتل کے آلے بھی نئے ہیں |
| جاں دینے جو آئے ہیں دِوانے بھی نئے ہیں |
| زردار کو ہر جرم کی ہوتی ہے اجازت |
| انصاف کے دنیا میں طریقے بھی نئے ہیں |
| انسان خدا بن گئے کچھ رزق لٹا کر |
| یہ قربِ قیامت ہے سو فتنے بھی نئے ہیں |
| حق بات مگر آج بھی ہے قابلِ تعزیر |
| آزادیِ اظہار کے دھوکے بھی نئے ہیں |
| کیوں بھوک سے مرتا ہے مرے شہر کا مفلس |
| حاکم کی سخاوت کے تو چرچے بھی نئے ہیں |
معلومات