| مولا سے مصطفیٰ پر پیہم درود ہیں |
| آقائے دو سریٰ پر دائم درود ہیں |
| روشن یہ انجمن ہے ذکرِ حبیب سے |
| پڑھتے دہر کے سارے عالم درود ہیں |
| تریاقِ غم ہیں بنتے سرکار پر درود |
| جب پڑھتے اُن پہ مل کر خادم درود ہیں |
| لازم ہے غمزدوں پر بھیجیں درود تام |
| کر دیتے غم کے مارو بے غم درود ہیں |
| جاتی ندا ہے ان کی عرشِ بریں پہ پھر |
| پڑھتے نبی پہ جب بھی نادم درود ہیں |
| برزخ سے خلد تک بھی ہوں گے یہ زادِ راہ |
| نامے میں جو ملے گر دم دم درود ہیں |
| محمود کچھ سجا لو گجرے درودوں کے |
| بھیجیں نبی پہ سارے عالم درود ہیں |
معلومات