جنہیں قادر نے دلدار کہا
انہیں شان سے پھر مختار کیا
کوثر ہے خدا سے ان کو ملی
وہ داتا دہر کے عین سخی
یہ قدرت نے اظہار کیا
جو نبیوں نے پرچار کیا
جب آئے دھر میں پاک نبی
تھی ذاتِ نبی کی خوب پھبی
وہ رب سے ملا سب عام کریں
ہر چھوٹے بڑے کا کام کریں
وہ بھر دیں جھولی پُور بڑی
ہے طینت اُن کی خوب غنی
سایہ نہیں سایہ بان ہیں وہ
کل نبیوں کے سلطان ہیں جو
وہ سب سے خُلق میں بالا ہیں
اور خَلق خدا میں اعلیٰ ہیں
محمود نبی کی شان بھلی
ہر آن جہاں کو جن سے ملی

25