| یارب دعا ہے سیدھا رستہ ہمیں دکھا دے |
| اسلام کے مطابق جینا ہمیں سکھا دے |
| ہم کلمہ گو ہیں لیکن کچھ ڈگمگا رہے ہیں |
| ایمان پختہ کرکے مومن ہمیں بنا دے |
| ہر امتی کے دل میں یادِ نبیﷺ بسا دے |
| سنتِ نبیﷺ کا پیکر ہر فرد کو بنا دے |
| عشقِ نبیﷺ کا دیپک ہر قلب میں جلا دے |
| نورِ نبیﷺ سے ساری دنیا کو جگمگا دے |
| پھر بھیج ابنِ مریمؑ کو امتی بنا کر |
| دنیا سے کفر کا اب نام و نشاں مٹا دے |
| بادِ نسیم آئے مکّے کی وادیوں سے |
| سارے جہاں کو یا رب پھر امن کی فضا دے |
معلومات