| سمندر کو بھلا کب فرق پڑتا ہے؟ |
| ہزاروں سمت سے اس میں |
| جو پانی آ کے گرتا ہے |
| وہ میٹھا ہے یا کڑوا ہے |
| کسی دریا کا پانی ہے |
| یا پھر ہے کارخانے سے |
| نکلتا زہر میں ڈوبا کوئی دھارہ |
| کسی چشمہ سے پھوٹی بوند بوند نعمت ہے |
| یا پھر بارش کا پانی ہے |
| سمندر کو بھلا کب فرق پڑتا ہے؟ |
معلومات