| تجھ کو تیرا دکھ مجھ کو میرا دکھ |
| دونوں کا ہے کتنا گھنیرا دکھ |
| ہے غریب لاچار کے لئے |
| دن کا نور شب کا اندھیرا دکھ |
| سچ کہوں تو سارے جہاں میں ہے |
| ہر مقام دکھ ہر بسیرا دکھ |
| کیا خبر یہ اور کتنا لوٹے گا |
| لوگوں کے سکوں کو لٹیرا دکھ |
| اب تو ڈس رہا ہے سبھی کو یہ |
| بن کے سانپ ظالم سپیرا دکھ |
معلومات