پہروں اُس کو سوچنا اچھا لگتا ہے
ہر گماں اِس عشق میں سچا لگتا ہے
لوگوں کے انداز بدلے ہیں اِس طرح
اب تو جھوٹا شخص بھی سچا لگتا ہے
یہ ذرا سی بات پر خود سے روٹھے گا
دل مرا جیسے کوئی بچہ لگتا ہے
میں تو ہر پل سوچتا رہتا ہوں اُسے
ایسا کرتا ہوں کہ وہ اچھا لگتا ہے
تم پھسل کر گر بھی سکتے ہو، سوچنا!
میرا دل کو راستہ کچا لگتا ہے
کامران

0
9