| بے حیائی کی اِنتہا ہے یہ |
| یہ حکُومت ہے یا بلا ہے یہ |
| بُھوک سے لوگ مر رہے ہیں یہاں |
| اور خوابوں میں مُبتلا ہے یہ |
| بُھول ہم سے ہُوئی جو اِس کو چُنا |
| لوگو بُھگتو جو کی خطا ہے یہ |
| جان و عِزّت یہاں نہِیں محفُوظ |
| امن کی کیسی فاختہ ہے یہ |
| ہم نے دیکھا بدلتا پاکستان |
| کیا محبّت تھی، کیا صِلہ ہے یہ؟؟ |
| پہلے کرتا تھا چوک میں ناٹک |
| اب تو رُسوا بھی جابجا ہے یہ |
| حق یتامہ کا مار کھاتا ہے |
| خُوش لِباسی میں بھی گدا ہے یہ |
| عہد باندھا تھا، عہدشِکنی کی |
| ہو کے رُسوا مرے دُعا ہے یہ |
| ووٹ حسرتؔ کبھی نہِیں دینا |
| اب تو اعلان برملہ ہے یہ |
| رشِید حسرتؔ |
معلومات