رَسُولُ اللہ کا ذِکرِ خَیر ہے، نُورِ مُبِیں وَاللہ
جو گُزرے یاد میں اُن کی، وَہ ہے لَمحہ حَسِیں وَاللہ
دُرُود اُن پر، سَلام اُن پر، ہَمیشہ بھیجتے رہنا
خُدا کا ہے پَسندیدہ عَمَل، یہ بِالیَقِیں وَاللہ
غُلامِ مُصطفیٰ رَب نے بنایا اپنے بندوں کو
یَہی اُن کا ہے سَرمایہ، یَہی حِصنِ حَصِیں وَاللہ
مَحبّت سے پڑھا جِس نے قَصیدہ آپ کے رُخ کا
خُدا بخشے گا اُن کو پھر جَمالِ دِل نَشِیں وَاللہ
عَتِیق اُن کی ثَنا لِکھتے رہو جب تک ہے دَم میں دَم
خُدا کر دے گا رَوشن قَبر میں تیری جَبِیں وَاللہ

0
17