حسنِ دلربا دیکھو
چشمِ سرمہ سا دیکھو
لگ گئی ہے اس کے ہاتھ
شوخیِ حنا دیکھو
اس کے رخ کا صدقہ ہے
چاند کی ضیا دیکھو
وہ خدا کی قدرت ہے
اس کی ہر ادا دیکھو
خوبصورتی چھوڑو
بندے میں وفا دیکھو
بزمِ ہستی میں شاہد
درد آشنا دیکھو

0
1