| بیٹھ کے تنہا جب سوچو گے |
| کب تک آنسو روک سکو گے ؟ |
| دیکھ رہے ہو کب سے مجھ کو |
| چپ بیٹھے ہو۔ کچھ بولو گے ؟ |
| تم کیا جانو درد کسی کا |
| تم پر ہو گا تو سمجھو گے |
| چیر کے رکھ دیں اپنا سینہ |
| کتنے غم ہیں۔ کیا دیکھو گے ؟ |
| حال پہ میرے تم ہنستے ہو |
| دل پہ لگی تو پھر رووو گے |
| کس کا رستہ دیکھ رہے ہو ؟ |
| کب تک آخر تم بیٹھو گے؟ |
| ہجر میں سر تک ڈوبے ساغر |
| کتنی غزلیں اور لکھو گے ؟ |
معلومات