| مرا دُشمن ستارا ہو رہا ہے |
| مُحبّت میں خسارہ ہو رہا ہے |
| مرے حالات کچھ بدلیں گے شاید |
| کہ خوابوں میں اِشارہ ہو رہا ہے |
| تمہیں دیکھے بنا ہے خاک جینا |
| بڑا مُشکِل گزارہ ہو رہا ہے |
| مُحبّت پھر دوبارہ ہو رہی ہے |
| خسارہ پھر دوبارہ ہو رہا ہے |
| تری تصویر دیکھے جا رہا ہوں |
| بڑا اچھا نظارہ ہو رہا ہے |
| مری آنکھوں میں تُم رہنے لگے ہو |
| مرا دل اب تمہارا ہو رہا ہے |
| جِسے سمجھا ہمیشہ ہی مُخالِف |
| وہی مانؔی سہارا ہو رہا ہے |
معلومات