| جب ترا نام کسی نے لیا چلتے چلتے |
| تھم گئی پھر وہیں بادِ صبا چلتے چلتے |
| یہ تو نے مجھ سے کیا کہہ دیا چلتے چلتے |
| کہ مجھے ہوش نہ اپنا رہا چلتے چلتے |
| ہم اگر ہوش میں ہوتے تو بتاتے تم کو |
| حادثہ کب ہوا کیسے ہوا چلتے چلتے |
| دیکھنا پھر سبھی آئیں گے تمہاری جانب |
| پیار کے دیپ کہیں تو جلا چلتے چلتے |
| جب چلی بات ترے بکھرے ہوئے بالوں کی |
| میں رکا رک کے چلا ہنس پڑا چلتے چلتے |
| گاؤں کا باسی ہے وہ شہر میں کھو جائے گا |
| دیر تک دل میں یہ دھڑکا رہا چلتے چلتے |
| آج مجھ کو نہیں مے خانے کی فرصت ساغر |
| آج نظروں سے مجھے تو پلا چلتے چلتے |
معلومات