رنگ جنون کا عقل و خرد پر گہرا ہے
میرے دیس میں اب تک ظلم کا پہرہ ہے
منصف جب انصاف کا خود ہی قاتل ہو
پھر مظلوم کی خاطر جرم کٹہرا ہے
ناچ رہا ہے ظلم یہاں بازاروں میں
اور قانون یہاں پر ان دھا بہرا ہے
ہیں ارباب محافظ دورِ جہالت کے
ظالم کی نظروں میں ظلم سنہرا ہے
یہ تو خود ہی آن گرا تھا خنجر پر
خود مقتول ہی اپنا قاتل ٹھہرا ہے

0
2