| تمہیں اجازت ہے شہر والو |
| جو دل میں آئے مجھے کہو تم |
| مجھے کہو تم برا بھلا بھی |
| مجھے ملامت کرو جی بھر کے |
| کہو مجھے بدچلن بھی لیکن |
| فقط مجھے اتنا پوچھنا ہے |
| جو مجھ پہ گزری وہ تم پہ گزرے |
| تمہیں بھی نوچیں یہ گدھ سے انساں |
| تمہارا ملبوس پھاڑ ڈالیں |
| تمہاری عزت پہ ہاتھ ڈالیں |
| تمہیں پہ الزام بھی لگا دیں |
| تو کیا تمہیں اس کا دکھ نہ ہوگا |
| اگر تو ہو گا تو شہر والو |
| اے میری عزت کے پہرے دارو |
| مجھے بچا لو، مجھے بچا لو |
معلومات