جاتا نہیں وہاں میں جہاں ملتی دال ہو
دعوت پہ گر بلاؤ تو بکرا حلال ہو
۔
ملتا ہے میرے دل کو سکوں دوستو ! وہیں
حسن و جمال کا جہاں جھرمٹ کمال ہو
۔
پٹ جائے گر حسینہ، تو فیشل پہ جو لگی
دل میں نہ پھر کوئی رقم اس کا ملال ہو
۔
دیوانے جن میں رتّی برابر لہو نہیں
ہے مانگ ان کی لڑکی حسین اور لال ہو
۔
اقبال ان سے بچ نہ سکے اک حسینہ بھی
شاہینوں کا جو لڑکی کو تکنا حلال ہو
۔
بیگم کرو نہ ظلم کہ ایسا نہ ہو کہیں
سوتن میں ڈھونڈ لو تری جو میری ڈھال ہو
۔
کہتے ہیں جن کو لوگ کہ "بچے ہیں یہ ابھی
ہر سال ایسے بچوں کے گھر ایک بال ہو

0
23