| ہے یہ انسان کی کہانی کیا |
| کوئی سمجھا ہے زندگانی کیا |
| پیار تو پیار ہے مرے ہمدم |
| اس میں دکھلاوا اور نشانی کیا |
| عرض میں کر چکا ہوں پہلے جو |
| بات پھر سے وہی بتانی کیا |
| شادی کرنی ہے بھائی صاحب کو |
| کوئی لڑکی ہے خاندانی کیا |
| دین اسلام کی اشاعت میں |
| کام آئے نہ گر جوانی کیا |
معلومات